نیشنل

ملک کی کئی ریاستوں کے گورنرس تبدیل۔ گورنرمہاراشٹرا کا استعفیٰ بھی منظور

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں کے گورنرس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے استعفیٰ پیش کردیا جسے صدرجمہوریہ ہند نے قبول کرلیا ہے۔ کوشیاری کے علاوہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صدرجمہوریہ نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی ردو بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پارنائک کو گورنر اروناچل پردیش مقررکیا گیا ہے۔ لکشمن پرساد اچاریہ گورنر سکم،سی پی رادھا کرشنن گورنر جھارکھنڈ، شیو پرتاپ شکلا گورنر ہماچل پردیش،گلاب چند کٹاریہ گورنر آسام،ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر گورنر آندھرا پردیش،بسوا بھوشن ہری چندن گورنر چھتیس گڑھ،انوسویا اوئکے گورنر منی پور،ایل گنیشن گورنر ناگالینڈ،پھاگو چوہان گورنر میگھالیہ،راجندر وشواناتھ آرلیکار گورنر بہار،رمیش بیس گورنر مہاراشٹرا،بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا لیفٹیننٹ گورنر لداخ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button