جنرل نیوز

تبارک ہائی اسکول نظام آباد میں جلسہ تقسیم انعامات بضمن سیرت النبی کوئز کا انعقاد

نظام آباد 23/ دسمبر (اردو لیکس)موجودہ حالات میں جس تیزی کے ساتھ ایمان سوز فتنے ابھرتے جارہے ہیں اورمختلف اعتبار سے مسلمان لڑکوں اورلڑکیوں کے ایمان پر شب خوں مارکر انہیں بے دین بننے پر مجبور کررہے ہیں وہ عالم آشکارا ہے جگہ جگہ سے اس قسم کی اطلاعات ملتی ہیں اور ایسے ارتداد کے واقعات روز بہ روز پڑھنے اورسننے کو ملتے ہیں بطورخاص اسکول اورکالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو تعلیم کے نام پر گمراہ کرکے ان کے ایمان پر حملے ہورہے ہیں ایسے پرآشوب دور اورکٹھن مراحل میں ہر اسکول انتظامیہ اور والدین وسرپرستوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنی گود میں پلنے اور اسکول کی چہاردیواری میں علم حاصل کرنے والے بچوں اوربچیوں کے دین وایمان کا تحفظ کریں ان کو اپنے عقائد واعمال پر جمانے کی فکر کریں جس کے لےء آج شدید محنتوں کی ضرورت درکار ہے اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزہ نماز قرآن اور کلمات اسلام نیزمسنوں دعاؤں کے علاوہ اپنے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سیرت سے طلباء کو واقف کرانا ازحد ضروری ہوچکا ہے ورنہ تو آج ان کے ایمان وعقائد کا تحفظ آسانی سے ممکن نظر نہیں آتا

 

کم ازکم مسلم منجمینٹ اسکولوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی اعلی تعلیم کےساتھ ساتھ ان کی دینی واخلاقی تربیت پریومیہ لکچرز اور ہفتہ واری بیانات کے طور پر کوی پروگرام منعقد کرکے اس جانب فکرکریں الحمدللہ قلب شہر میں واقع یہ تبارک ہای اسکول کا بہت اچھا قدم ہیکہ انہوں نے سیرت النبی کے سوالات وجوابات پر مشتمل یہ کوئز کرایا اور طلباء کی ہمت افزای کے لےء انعامی جلسہ بھی منعقد کیا یقینا اس طرح کی قابل قدر کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے ورنہ آنے والے دنوں میں ہمارے اپنے بچے مسلم ماحول میں رہ کر بھی اپنے آقاومولا کی سیرت ومبارک زندگی سے بے بہرہ وناواقف نظر آئیں گے چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی انتہای جامع زندگی ہے حیات دنیاوی کو کوی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں نبی اورتعلیمات نبی نے اپنے ماننے والوں کو تشنہ چھوڑا ہوں اللہ پاک نے روے زمین پر جتنے انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا وہ سب کے سب راہ حق کے ہادی اورامت کو صراط مستقیم پر گامزن کرنے اورراہ جنت وراہ حق کی جانب راہبری کرنے کے لےء تشریف لاے ہیں جس کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوکر ہمارے اورآپ کے آخری نبی حضرت محمد پر مکمل ہوتا ہے اب قیامت تک کی انسانیت کےلےء اسی آخری نبی کی شریعت ہمارے لےء قابل عمل ولائق تقلید رہے گی اب کوی نیا دین نئی قرآن یا نیا نبی آنے والے نہیں ہیں اس لئے لازم ہیکہ ہم اپنے بچوں کو۔نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سیرت سے ابھی سے واقف کرائیں

 

تبارک ہای اسکول میں یہ کوئزپروگرام کاانعقادایک خوش آئند بات ہے اس موقع پر محمد نصیر الدین صدراسکول نے کہا کہ ہمارے اسکول میں ابتدای طورپر اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاگیا ان شاء اللہ ہر سال ربیع الاول کے موقع پر یہ جلسہ منعقدکیا جاتا رہے گا نیز انہوں۔نے تمام حصہ لینے والے طلباء وطالبات کی محنتوں کو سراہا اساتذہ کا بھی شکریہ اداکیا صدرمدرس محمد ناصر ودیگر استاتذہ نے انتظامات میں حصہ لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button