نیشنل

چنائی کے ایک مسلم جوڑے نے تروملا تروپتی مندر کے لئے ایک کروڑ دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس) تامل ناڈو کے چنائی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم جوڑے نے آندھراپردیش کی۔مشہور مندر تروملا تروپتی دیوستھانم کے لئے ایک کروڑ دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ چنائی  کے جوڑے عبدالغنی اور نوبینا بانو نے مندر کے احاطے میں آج  ٹی ٹی ڈی کے ایگزیکٹیو آفیسر دھرما ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی طرف سے چیک حوالے کیا۔ اس  رقم میں سے 15 لاکھ روپے سری وینکٹیشور انا پرسادم ٹرسٹ کو عطیہ کیے گئے ہیں، جو ہر روز مندر میں آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ باقی 87 لاکھ روپے شری پدماوتی گیسٹ ہاؤس کے کچن میں نئے فرنیچر اور دیگر چیزوں کے لیے عطیہ کیے گئے ہیں، تاکہ وہاں کی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چنائی کے بزنس مین  عبدالغنی نے تروملا تروپتی دیوستھانم کے بالاجی مندر کے نام سے مشہور اس مندر کو چندہ دیا ہو۔ اس سے قبل 2020 میں بھی، انہوں نے کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران مندر کے احاطے میں جراثیم کش چھڑکنے کے لیے ایک ملٹی فنکشنل ٹریکٹر پر نصب اسپرے عطیہ کیا تھا، تاکہ مندر کے احاطے کو کورونا کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عبدالغنی اور نوبینا بانو نے قبل ازیں 35 لاکھ روپے کا ایک ریفریجریٹر ٹرک مندر کو سبزیوں کی منتقلی کے لیے عطیہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button