جنرل نیوز

کانگریس پارٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کے ٹی آر بوکھلاہٹ کا شکار۔۔۔ کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید

بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر بلدی نظم و کے ٹی آر نے کھمم کے دورہ کے موقع پر کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کی تھی آج کھمم کے کانگریس آفس میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر تلنگانہ میں کانگریس کی بھڑتی ہوئے مقبولیت کو دیکھ تے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے

 

محمد جاوید نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اور بالخصوص سابقہ یو پی اے صدر نشین محترمہ سونیا گاندھی کا کلیدی کردار ہے جس سے تلنگانہ کی عوام بخوبی واقف ہے محمد جاوید نے ٹی آر ایس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی بنیاد ہی جھوٹ پر مبنی ہے محمد جاوید نے کے ٹی آر سے سوال کیا کہ تلنگانہ کو دلت سی ایم دینے کا وعدہ کہا ہے دلت بندو اقلیتوں کے لیے سبسڈی لونس بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا وعدہ اس کے علاوہ متعدد اسکیمات پر کہا تک عمل ہوا اس کا حساب بتائے کے سی آر پھچلے 9 سال سے تلنگانہ عوام کو ہتھیلی میں جنت بتارہے ہے

 

اور بالخصوص اقلیتوں کے لیے کچھ  کام نہی کیا محمد جاوید نے کہا کہ سونیا گاندھی کے بدولت آج والد چیف منسٹر ہے اور بیٹا منسٹر ہے کانگریس پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے محمد جاوید نے کے ٹی آر کو مشورہ دیا کے وہ اپنے قد کو ناپ لے کانگریس پارٹی جو وعدہ کرتے ہے اس کو عملی جامہ پھناکر بتاتی ہے جھوٹے وعدے کرنے میں اور جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنانے میں بی آر ایس پارٹی کا ثانی نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button