نیشنل

یوگی حکومت کا اعظم خان پر ایک اور ستم۔ جوہریونیورسٹی کو دی گئی اراضی واپس لینے کا کیا فیصلہ

نئی دہلی: حکومت اترپردیش نے جیل میں محروس سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کی جوہریونیورسٹی کو دی گئی اراضی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

 

سماج وادی پارٹی کے دورحکومت میں اعظم خان کورام پور میں مرتضیٰ ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت سمیت پورا کیمپس مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو 99 سال کی لیز پر دیا گیا تھا۔ اعظم خان نے سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا،حکومت نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے لیز کو منسوخ کر دیا ہے۔

 

اس فیصلے کے تحت اعظم خان کے دفتر کے ساتھ رام پور پبلک اسکول کی زمین بھی خالی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اعظم خان نے لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب لیز منسوخ ہونے کے بعد حکومت جلد ہی اسے اپنے قبضے میں لے لے گی۔

 

الزام ہے کہ اعظم خان نے ایس پی حکومت میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے گورنمنٹ مرتضیٰ ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت اور زمین محکمہ تعلیم سے لیز پر لی تھی۔ اسی وقت دارالعوام اور رام پور پبلک اسکول نے توپخانہ روڈ پر اپنا دفتر قائم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button