جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں بھائی بہن ہلاک _ بہن کی سہیلی زخمی

تلنگانہ کے  کوتہ گوڑم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھائی     بہن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہوگئی۔یہ حادثہ ضلع کے راگیلا چوراہے کے قریب کل شب پیش آیا۔ اس حادثہ میں 27سالہ نیرج اور 23سالہ این نہاریکا ہلاک ہوگئے۔یہ دونوں بھائی اور بہن، ایک بہن کی سہیلی  کے ساتھ بائیک پر پالونچہ سے کوتہ گوڑم کی سمت دھابہ ہوٹل میں ڈنر کے لئے جارہے تھے اس دوران حادثہ پیش آیا ۔اس حادثہ میں زخمی میری کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا ۔نیہاریکا، کو حال ہی میں ملازمت حاصل ہوئی تھی اور نیرج، کار شوروم میں مشیر کے طورپر خدمات انجام دیاکرتا تھا۔چند سال پہلے ان دونوں بھائی اور بہن کے ماں باپ کی موت ہوگئی تھی۔ان کا تعلق کوتہ گوڑم کے بابوکیمپ سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نہاریکا کو حیدرآباد میں ملازمت ملی تھی اور وہ دو دن 5 جنوری کو جوائن ہونے والی تھی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button