جنرل نیوز

طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی جائزہ حاصل کرنے پر ماجد خان ڈائرکٹر لنک کمپیوٹرس کی جانب سے تہنت

نظام آباد 6/مارچ (اردو لیکس) سینئر قائد و نائب صدر پی سی سی طاہر بن حمدان نے بحثیت چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی دفتر اردو اکیڈمی واقع حج ہاؤز پر جائزہ حاصل کرنے پر ماجد خان ڈائرکٹر لنک کمپیوٹرس نظام آباد نے طاہر بن حمدان سے ان کے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کا جائزہ حاصل کرنے پر ان کی شالپوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا

 

اور دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ طاہر بن حمدان اردو اکیڈمی کے اغراض ومقاصد کو مکمل طورپر عملی جامہ پہنانے کی سعی کریں گے اس موقع پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگریس ،محمد عبد القدیر این آر آئی المعروف جے کے ، شفیق خاں ، عبعود بن حمدان کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button