جرائم و حادثات

سدی پیٹ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ _ انجینئرنگ کے 3 طلبہ ہلاک، دیگر 8 زخمی

سدی پیٹ _ 12 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کے تین طلبہ ہلاک ہوگئے۔ چننا کوڈورو منڈل کے  اننتا ساگر  علاقہ میں قومی شاہراہ پر ٹھیری ہوئی ریت کی لاری کو  پیچھے سے آنے والی کوالیس گاڑی  ٹکرا  گئی۔ جس کے نتیجے میں تین طلبہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دیگر 8 شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوالیس گاڑی میں کل 11 طلباء سفر کر رہے تھے

 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے سدی پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ نتن، گرسما اور نمرتا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ سبھی کریم نگر کے تما پور سے سدی پیٹ واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ تمام طلباء سدی پیٹ اندور انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button