جنرل نیوز

مینارٹی اسکولس و کالجس سے استفادہ کی اپیل ۔سید غُلام احمد  صدر مجلس کریم نگر

پداپلی :(محمد اِستقام الدین) کریم نگر کے آر ایل سی آفس کے احاطہ میں واقع میدان میں مُسلم قائدین،علماء و دانشورانِ قوم و ملت کی سال 24-2023 tmreis کے داخلوں سے متعلق میٹنگ ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود, آر ایل سی،ویجلنس، صدر مدرس و دیگر آفسران کی نگرانی میں منعقد کی گئی اس موقعہ پر tmreis کے ذمہ داران نےاطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سکریٹری, TMREIS, حیدرآباد کے جاری کردہ احکامات کے مطابق, تلنگانہ مائناریٹی اسکولوں و کالجوں میں 5 ویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ سال اوّل میں داخلوں کے لئے بذریعہ آن لائن درخواستوں کے ادخال کے لئے اعلامیہ جاری کیاگیا ہے. ضلع کے مائناریٹی اسکولوں کے 6,7,8ویں جماعتوں میں بچے ہوئے سیٹوں کے لئے (مسلم, سکھ,عیسائی, پارسی ,بدھسٹ , جین) اقلیتی طلباء درخواست داخل کرسکتے ہیں اور کالجوں میں انٹرمیڈیٹ سال اوّل میں مختلف کورسس کے لئے درخواستیں داخل کی جا سکتی ہیں.

 

بغیر کسی فیس کے آن لائن ویب سائٹhttp://www.tmreis.telangana.gov.in یا TMREIS Mobile App کے ذریعہ درخواست داخل کئے جاسکتے ہیں. بذریعہ آف لائن متعلقہ مدارس اور کالجوں میں جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کے اندر درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ اس موقعہ پر سید غلام احمد صدر Aimim کریم نگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے تمام شہریوں سے کے سی آر کے لگائے ہوئے ان مینارٹی اسکولس اور کالجس سے استفادہ کی درخواست کی ہیں۔اس موقعہ پر قوم و ملت کے ذمہ داران و دیگر شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button