جنرل نیوز

رائچو رمیں تنظیم ہم اردو والے کے زیر اہتمام 22اکٹوبر کو کل ہند مشاعرہ

رائچور:کرناٹک کے رائچو رمیں تنظیم ہم اردو والے کے زیر اہتمام 22اکٹوبر کو 9بجے شب رنگ مندر ہال میں کل ہند مشاعرہ اورمجموعہ کلام کی رسم اجراء عمل میں آئے گی۔ مشاعرہ کے آرگنائزر ڈاکٹر افتخار شکیل نے بتایا کہ مشاعرہ میں کرناٹک کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں کے معروف شعراء اکرام کلام پیش کرینگے۔ انہوں نے بتا یا مقامی شعراء بھی مشاعرہ میں حصہ لینگے۔ افتخارشکیل نے بتایا کہ مشاعرہ سے قبل معروف شاعر مرحوم ناظم خلیلی کا مجموعہ کلام ناف ِشب کی رسم اجراء عمل میں آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ کی صدارت رکن قانون ساز کونسل عبدالجبار اور رسم اجراء پروگرام کی صدارت رکن پارلیمنٹ ناصر حسین کرینگے۔ ڈاکٹر افتخار شکیل نے مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی محبان اردو سے اپیل کی۔avb

متعلقہ خبریں

Back to top button