نیشنل

12 سال کی دلہن 45 سال کا دولہا۔ ہورہی تھی شادی پہنچ گئی پولیس

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے پالامو میں 12 سالہ نابالغ لڑکی کی 45 سالہ شخص سے زبردستی شادی کی جارہی تھی۔ تبھی کسی نے پولیس کو اس شادی کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی رکوادی۔

جب پولیس پہنچی تو شادی کی رسمیں شروع ہو چکی تھیں۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کے گھر والے اس کی شادی 45 سالہ شخص سے کروا رہے تھے۔ وہ اپنی بیٹی کی کم عمری سے پریشان نہیں تھے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ جلد از جلد شادی کر کے اپنے سسرال چلی جائے۔ تاہم موقع پر پہنچی پولیس نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کہا جا سکتا ہے کہ پولیس کو اس شادی کی اطلاع دینے والے نے لڑکی کی زندگی برباد ہونے سے بچائی۔ ورنہ ہم اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک 12 سال کی بچی کے ساتھ کیا گزرتی۔ اسے یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے اپنے اس کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ 12 سال کی لڑکی کتنی سمجھ رکھتی ہے؟ فی الحال پولیس نے ملزم دولہے کو گرفتار کرکے لڑکی کو ریسکیو ہوم بھیج دیا ہے۔

درحقیقت پولیس کو چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 پر اطلاع ملی تھی کہ پالامو کے ریڈما کے ٹھاکر باڑی مندر میں ایک 12 سالہ لڑکی کی شادی 45 سالہ شخص سے کی جارہی ہے۔ جس کے بعد پولیس سی ڈبلیو سی اور چائلڈ لائن نے مشترکہ کارروائی کی۔ وہ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور شادی رکوائی۔ شادی کی رسومت شروع ہو چکی تھی۔ ایسے میں اگر پولیس دیر سے پہنچتی تو لڑکی کی شادی بڑی عمر کے آدمی سے کر دی جاتی۔

شادی میں موجود لوگ پولیس کو دیکھ کر ڈر گئے۔ پولیس نے سب سے پہلے دولہے کو گرفتار کیا وہ پٹن کے کنکے کلا کا رہنے والا ہے۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button