بزنس

1000 ہزار روپے کے نئے نوٹ متعارف کرنے کی اطلاعات پر آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے دیا یہ جواب

نئی دہلی _ 22 مئی (اردولیکس ڈیسک) 2 ہزار کے نوٹ واپس لینے کے اعلان کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے   پہلی بار میڈیا سے بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بہت سے سوالوں کے جواب دیے۔ جب میڈیا کے نمائندوں نے پوچھا کہ کیا وہ 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی کے پس منظر میں 1000 روپے کے نوٹ متعارف کرائیں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا 1000 روپے کے نوٹ بنانے اور جاری کرنے کا کوئی ارادہ یا خیال نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہزار روپے کے نوٹ متعارف کرنے کی جو اطلاعات گشت کررہی ہیں یہ سب قیاس آرائی ہے اور ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے 2 ہزار روپے کے نوٹوں کی واپسی کے حوالے سے بھی کئی باتیں سامنے لائی  ہیں۔

 

شکتی کانت داس نے وضاحت کی کہ نوٹوں کی واپسی آر بی آئی کے کرنسی مینجمنٹ کے معمول کے اقدامات کا ایک حصہ ہے اور آر بی آئی  بہت پہلے سے کلین نوٹ پالیسی کے عمل کو نافذ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2000 کے نوٹوں کی قیمت موجودہ کرنسی کا صرف 10.8 فیصد ہے، اور آر بی آئی کے موجودہ فیصلے کا ملک کے مالیاتی نظام پر بہت کم اثر پڑے گا۔ روپے RBI نے نومبر 2016 میں 2,000 کا نوٹ متعارف کرایا تھا۔ بنیادی طور پر نوٹ بندی کے بعد، 2000 روپے کا نوٹ تیزی سے معیشت میں کرنسی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ سال 2016 میں ایک ہزار اور 500 کے نوٹ منسوخ کرنے کے بعد بازار میں اچانک نوٹوں کی قلت پیدا ہوگئی تھی اس قلت کو دور کرنے کے لئے 2 ہزار روپے کی بڑی نوٹ متعارف کی گئی تھی تاکہ کم وقت میں نوٹوں کی قلت کو دور کیا جا سکے۔ جس مقصد کے لئے 2 ہزار کی نوٹ متعارف کی گئی اس کا مقصد پورا ہو گیا ہے اس لئے اسے واپس لے لیا جا رہاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button