جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دن دھاڑے خاتون کے گلے سے زیور چھین لیا گیا ۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: سکندرآباد علاقہ میں دن دہاڑے خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھیننے والے رہزن کو پکڑ لیا گیا۔ صبح قریب 11 بجے دو خواتین سڑک پرٹہری ہوئی تھیں کہ نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پررہزن پیدل وہاں پہنچا،

اس نے ایک خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین لیا اورفرار ہورہا تھا کہ خواتین نے رہزن کا تعاقب کیا۔ انھیں دیکھ کر ٹریفک پولیس کانسٹبل نے رہزن کا پیچھا کیا، اس دوران مقامی افراد کی مدد سے سونے کا زیورچھیننے والے نوجوان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

اسے گوپال پورم پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے زیورضبط کرلیا، پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم نے اب تک کتنی وارداتیں انجام دی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button