جرائم و حادثات

آٹو کی ٹکر سے 16 ماہ کا بچہ جاں بحق۔ حیدرآباد میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد: شہر کے علاقہ ملکاجگیری میں کچرا اٹھانے والے آٹو کے نیچے آکر 16 ماہ کے بچہ کی موت ہوگئی۔ مولاعلی ڈیویژن میں آج جی ایچ ایم سی کا کچرا چننے والا آٹو کچرا لے جانے کیلئے آیا ہوا تھا۔ اس دوران ایک 16 ماہ کا بچہ اچانک گھرسے نکل کر سڑک پرآیا اسی دوراج کچرے کے آٹو کے ڈرائیورنے بچہ کو دیکھے بغیرگاڑی اچانک پیچھے لے لی، جس کے نتیجہ میں لڑکا ٹائیروں کے نیچے آگیا اوراس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کا سی سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔ مہلوک بچہ کی شناخت محمد رزاق کے طورپرکی گئی ہے جس کی عمر 16 ماہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button