نیشنل

لوک مانیہ تلک ایکسپریس ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی _ مسافر ٹرین سے کود پڑے: ویڈیو دیکھیں

چنئی _ 22 جون ( اردولیکس ڈیسک) چنئی سے ممبئی جانے والی  ٹرین لوک مانیہ تلک ایکسپریس جمعرات کی رات ایک بڑے حادثے کا شکار ہوتے بچ گئی ۔ جیسے ہی ٹرین چنئی بیسن پل پر پہنچی اس کے انجن سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے خوفزدہ مسافر بوگیوں سے باہر کوڈ  گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین چنئی سے ممبئی جا رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی وولٹیج پاور لائن پر انجن کی رگڑ کی وجہ سے آگ لگی۔ تمام مسافروں نے راحت کی سانس لی کیونکہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریلوے حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button