جنرل نیوز

ڈاکٹر ضامن علی حسرت کی نئی تصنیف منظر عام پر

نظام آباد 12/ جنوری ( اردو لیکس) ممتازشاعرو ادیب ڈاکٹر ضامن علی حسرت نظام آباد کی نئی شعری تصنیف”حسرتیں“ شعری مجموعہ زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہے ۔ 184 صفحات پر مشتمل اس شعری محموعہ میں 100سے زائد غزلیں ، حمد ، نعت ، نظمیں اور قطعات شامل ہیں۔تصنیف میں ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر نصیر منشاوی، ڈاکٹر عبدالقدیر اور محمود سلیم کے تاثرات شامل ہیں۔ تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی جزوی مالی اعانت سے شائع شدہ اس تصنیف کی قیمت 300روپئے رکھی گئی ہے۔ یہ ڈاکٹر ضامن علی حسرت کی 14ویں تصنیف ہے ۔ اس سے قبل آپ کی 13 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ اس موقع پر دوست و احباب نے ڈاکٹر ضامن علی حسرت کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button