اسپشل اسٹوری

کورونا وبا کے دوران نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے کیسس میں اضافہ ، تحقیق میں انکشاف

نئی دہلی: دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے اور ان کے عالمی اثرات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ کی غرض سے ہر سال29 ستمبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم قلب لوگوں کو دل سے متعلق بیماریوں سے بچاﺅ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ تمباکو نوشی‘ غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کے فقدان کے خطرات کو نمایاں کرتا ہے‘ جو امراض قلب سے وقت سے پہلے اموات کی تقریباً 80 فیصد وجوہات ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ قلب کے عوارض ہیں جن کے باعث سالانہ تقریباً ایک کروڑ 80لاکھ افراد زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔ کم آمدنی، ذہنی دبائو، سہل پسندی، بسیار خوری ، ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور تمباکو نوشی امراض قلب میں اضافے کا بڑاسبب ہیں۔
ماہرین نے اس تاثر کو بھی رد کیا ہے کہ صرف بڑھتی عمر کے ساتھ ہی امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ اب دل کی بیماریوں کیلئے خاص عمر اور جنس کی تفریق نہیں رہی۔ ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ دو برس میں کورونا کی وبا کے دوران نوجوانوں میں خصوصاً تیس سے چالیس برس کی عمر کے ہارٹ اٹیک کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے۔ جن کے بڑے اسباب بیروزگاری، راتوں کو جاگنا، پُر تشدد ان ڈور ویڈیو گیمز، اپنوں سے دوری، تمباکو نوشی اور ای سگریٹس کا استعمال سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button