تلنگانہ

سیل فون چارج کرنے کے دوران ایک نوجوان خاتون برقی شاک لگنے سے ہلاک _ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں واقعہ

محبوب نگر _ 30 ستمبر ( اردولیکس) سیل فون چارج کرنے کے دوران ایک نوجوان خاتون برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح گدوال ضلع کے مالڈاکال منڈل کے بیجورام گاؤں کی 22 سالہ جیوتی نے کھیت میں پانی چھوڑنے گئی تھی اس کے خاندان کے افراد نے بتایا کہ  کھیت  کی جھونپڑی میں جیوتی سیل فون  چارج کر رہی تھی کہ برقی شاک لگنے سے ان کی موت ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button