جرائم و حادثات

سکندرآباد آتشزدگی واقعہ 7 لوگوں کی موت ۔ریاستی وزراء اور کمشنر پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئے

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں  الکٹرک بائیک شو روم میں بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔شو روم کی اوپری منزل پر ایک لاج ہے جس میں لوگ پھنس گئے تھے جنہیں پولیس اوغ فایر بریگیڈ کے عملہ نے حفاظت کے شاتھ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل‌کی۔ اس دوران جھلس جانے اور دم گھٹنے سے 7 افراد کی موت ہوگئی اور بعض افراد کو ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا ہے۔ رات دیر گئے ریاستی وزراء محمود علی اور سرینواس یادو، کمشنر پولیس  حیدرآباد سی وی آنند مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ مرنے والے سیاح بتائے گئے ہیں جن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button