نیشنل

بریکنگ نیوز:گیان واپی مسجد معاملہ۔ہندو فریق کی درخواست خارج۔ وارانسی عدالت کا اہم فیصلہ

نئی دہلی:وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد معاملے میں آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شیولنگ کا کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ عدالت نے اس سے قبل 11 اکتوبر کو دونوں فریقین کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گیان واپی مسجد کیس میں وارانسی کی عدالت نے ہندو فریق کی طرف سے کاربن ڈیٹنگ اور مسجد کے احاطے میں جسے ‘شیولنگ’ کہا جارہا ہے کی سائنسی جانچ کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔اس دوران صرف 58 لوگوں کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی۔ عدالت کو یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا گیانواپی کمپلیکس کی جانچ کاربن ڈیٹنگ کے طریقہ سے کی جائے۔ دراصل جسے ہندو فریق شیولنگ کہہ رہا ہے، مسلم فریق اسے چشمہ کہہ رہا ہے۔ ایسے میں ہندوؤں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ شیولنگ کی تحقیقات کے لیے کاربن ڈیٹنگ کی جائے۔

کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ چار خواتین نے کیا ہے۔ وارانسی کے ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button