جرائم و حادثات

8 سال کی بچی کے ساتھ شرمناک حرکت۔ حیدر آباد کے پرانا شہر میں گھناؤنا واقعہ

حیدر آباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں چھوٹی بچی کے ساتھ گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کی اسے 8 سال کی بیٹی ہے اور وہ مقامی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

 

 

لڑکی کی ماں نے شکایت میں کہا کہ اس دوران اس کے ایک رشتہ دار وجئے کمار ساکن لال‌دروازہ نے اسکی غیر موجودگی میں اس کی 8 سالہ بچی کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست کو جب لڑکی اپنی ماں کے پاس آئی تو اس کی طبیعت بگڑی ہوئی تھی پوچھ تاچھ پر لڑکی نے بتایا کہ لال دروازہ میں رہنے والے ملزم نے اس کے ساتھ گھناونی حرکت کی ہے۔

 

لڑکی کی ماں نے فوری طور پر مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا گیا پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button