جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں خاتون تحصیلدار 2 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئیں

عادل آباد _ 24 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے عہدیداروں نے ایک خاتون تحصیلدار کو 2 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے مولا منڈل کی تحصیلدار عارفہ سلطانہ نے ایک زرعی اراضی کے پٹہ پاس بک میں پائی جانے والی غلطیوں کو درست کرنے ایک شخص سے دو لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا  جس پر اس شخص نے اے سی بی کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی۔اور آج اے سی بی کے ڈی ایس پی رمنا مورتی کی قیادت میں ایک ٹیم نے جال بچھا کر تحصیلدار اور ریونیو انسپکٹر کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

 

اے سی بی کے ڈی ایس پی رمنا مورتی نے کہا کہ مولا تحصیلدار عارفہ سلطانہ اور ریونیو انسپکٹر  ہنمنتو کو پاس بک میں غلطیوں کو درست کرنے کے لیے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ ڈی ایس پی نے کہا   کہ تحصیلدار عارفہ سلطانہ اور آر آئی ہنمنتو  نے  عادل آباد کے یتیندر ناتھ یادو سے مولا منڈل میں پائی جانے والی زمین کی پٹہ پاس بک میں ناموں میں ترمیم کے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کا تھا اور یادو کی شکایت پر ان دونوں کو رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button