ایجوکیشن

ایس ۔ ایس ۔ سی ۔ میں دھنواڑہ اردو میڈیم اسکول کے شاندار نتائج۔

 

نارائن پیٹ۔ 30 اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ دسویں جماعت نتائج میں منڈل پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم دھنواڑہ کے طلباء وطالبات نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہترین نتائج سے تاریخ رقم کی ہے۔ صدر معلمہ محترمہ افسر سلطانہ صاحبہ کے بموجب تعلیمی سال 2023-24 میں 12 طلباء و طالبات کے منجملہ 11 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی جس کے مطابق اسکول کی جملہ کامیابی کا فیصد 92 رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کی ایک ہونہار طالبہ آمنہ فردوس نے 9.2 جی۔ پی۔ اے حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ اور ضلع نارائن پیٹ کے سرکاری اردو میڈیم مدارس میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ منڈل پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم دھنواڑہ میں اردو ، تلگو اور ریاضی کے صرف 3 استاذہ مستقل ہیں جب کہ دیگر مضامین کے اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button