انٹرٹینمنٹ

شامی اور سراج نے لنکا ڈبو دی _ ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل

ورلڈ کپ میں آج ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو ہزیمت آمیز شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے سری لنکا کیلئے ہمالیائی اسکور357 کھڑا کردیا تھا جس میں کل 8 وکٹ گنوائے تھے ،لیکن اس 357 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سری لنکا کی ٹیم کو ہندوستانی گیندبازوں نے تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا۔

 

محمد شامی کی انتہائی تباہ کن گیندبازی اور محمد سراج کی طوفانی بولنگ سری لنکائی بلے بازوں کو زیادہ دیر تک کریس پر رہنے نہیں دیا ان دونوں گیند بازوں نے لنکا ڈبو دی ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوور بھی نہیں کھیل پائی اور آل آوٹ ہوگئی ۔ پوری سری لنکائی ٹیم محض 19.4 اوورس میں 55 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ہندوستان کو 302 رنوں کی ایک بہت بڑی فتح حاصل ہوئی

 

۔اس ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل 7ویں جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔محمد شامی نے 5 اور محمد سراج نے 3 وکٹ حاصل کئے

متعلقہ خبریں

Back to top button