جنرل نیوز

بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے اوٹکور میں صلوٰۃ مہم کا اہتمام

اوٹکور: 16 ستمبر (اردو لیکس) سہیل احمد مقامی صدر ایس آئی او اوٹکور کی اطلاع کے مطابق ایس آئی او اوٹکور یونٹ کی جانب سے بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے اور ان کو نماز کا پابند بنانے کیلئے (30 )تیس روزہ صلوٰۃ مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ مہم کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا جس میں نماز فجر کے ساتھ دیگر نمازوں کی پابندی کی طرف توجہ دلائی جاۓ گی۔

اس مہم میں 7 تا 15 سال تک کے بچے حصّہ لے سکتے ہیں۔ یہ مہم اوٹکور کے دو مساجد جامع مسجد پنچ اور مکّہ مسجد میں چلائی جاۓ گی.صلوٰۃ مہم کے اختتام پر نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ سہیل احمد نے والدین سے گزارش کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے بچوں کو نماز کا پابند بنانے کے لئے اس مہم میں شامل کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button