تلنگانہ

عامرشکیل کے فرزند کے پرانے حادثہ کی دوبارہ تحقیقات کا حیدرآباد پولیس کا فیصلہ

حیدرآباد: بی آرایس کے بودھن کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند کے سال 2022 کے حادثہ کی دوبارہ تحقیقات کا پولیس نے فیصلہ کیا ہے۔

 

ویسٹ زون ڈی سی پی وجئے کمار کے مطابق اس حادثہ میں بچہ کی موت کی اطلاعات کے درمیان اس کیس کی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سابق رکن اسمبلی کے فرزند کی گاڑی پرجا بھون کے پاس ٹریفک بیریکڈ سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد رکن اسمبلی کے فرزند پر ڈرائیور کو تبدیل کردیںے کا الزام ہے۔

 

اس معاملہ میں تاحال جانبداری کے الزام میں پنجہ گٹہ پولیس انسپکڑ درگا راو کو معطل کردیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری کے بعد مشروط ضمانت منظورہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button