جرائم و حادثات

حیدرآباد، رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے سب انسپکٹرکوجیل کی سزا

حیدرآباد: رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے والے حیدرآباد کے ایک سب انسپکٹرکو اے سی بی کی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی ہے اورپانچ ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سب انسپکٹرمادھا پورراجندرا کو عدالت نے جیل اورجرمانہ کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ اگرجرمانہ کی رقم ادا نہیں کی گئی تو سزا میں مزید تین ماہ کی توسیع ہوگی۔ واضح رہے کہ سال 2013 میں اس وقت رائے درگ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے سب انسپکٹرراجندرا نے ارشار قریشی نامی شخص کی گاڑی چھوڑنے کیلئے دس ہزارروپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ شکایت کندہ نے اس کی اطلاع اے سی بی کے حکام کودے دی تھی جس کے بعد سب انسپکٹرکورنگے ہاتھوں رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ اینٹی کرپشن بیوی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت تھا جس کا فیصلہ سنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button