نیشنل

آپریشن کے بعد ڈاکٹرس خاتون کے پیٹ میں قینچی بھول گئے۔ آندھراپردیش کے سرکاری دواخانہ میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: آپریشن کے بعد ڈاکٹرس ایک خاتون کے پیٹ میں قینچی بھول گئے۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ایلور میں پیش آیا۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر جب خاتون ہاسپٹل سے رجوع ہوئی اوراس پیٹ کا ایکسرے لینے پر اس بات کا پتہ چلا کہ خاتون کے پیٹ میں قینچی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ایک حاملہ خاتون زچگی کیلئے سرکاری ہاسپٹل سے رجوع ہوئی۔ سینئرسرجن نے خاتون کا آپریشن کیا اورخاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ آپریشن کے بعد پیٹ میں قینچی بھول کر خاتون کو ٹانکے دے دئیے گئے۔ بعد ازاں اسے جب پیٹ میں درد ہوا تو حقائق کا پتہ چلا۔

 

 

معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع کلکٹر نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اس ہاسپٹل کے ایک ملازم نے ایکسرے کی تصویر لیتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی۔ بعد ازاں حکام کی جانب سے کی گئی سرزنش پراس نے سوشیل میڈیا سے اس تصویر کو حذف کردیا۔

 

 

خاتون کے رشتہ داروں نے اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹرس پر برہمی کااظہار کیا معلوم ہوا ہے کہ ہاسپٹل کے ریکارڈ سے اس خاتون کی تفصیلات حذف کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button