تلنگانہ

نئی نسل کو اردو ادب سے آشنا کرنا شعراء اور ادب کی ذمہ داری _ سنگا ریڈی میں منعقد مشاعرہ سے صدرادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کا خطاب

سنگاریڈی 8/ اکٹوبر(پریس نوٹ)ادارہ ادب اسلامی سنگا ریڈی کے زیر اہتمام کل شب شہر کے قلب میں واقع اسلامک سنٹرمیں ایک شاندار ریاستی مشاعرہ کا انعقاد میں آیا۔جس کی صدارت شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ریاست تلنگانہ نے کی جب کہ ممتاز صحافی و شاعر سعداللہ خان سبیل نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے ۔

 

کنونیر مشاعرہ محمد معز الدین صدر ادارہ ادب اسلامی سنگا ریڈی نے تمام شعراء اور سامعین کا استقبال کیا۔صدر مشاعرہ شعیب الحق طالب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی کے قیام کا مقصد اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج ہےاور یہ کام ادارہ پورے جستجو اور انہماک کے ساتھ کررہا ہے یہ کام صرف ریاست تلنگانہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ایمانداری سے انجام دیا جارہا ہے اردو زبان کے ساتھ ساتھ پاکیزہ ادب کو فروغ دینے اور اسلامی نظریات کو عام کرنے کے لئے ملک کی تمام زبانوں میں یہ کام جاری و ساری ہے۔

 

ادارہ کے آئین میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نئے قلمکاروں کو معیاری اور بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جائے کیونکہ نئی نسل میں ادبی رجحان کا فقدان پایا جاتا ہے۔ صدرادارہ ادب اسلامی تلنگانہ نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لئے بیت بازی , تحریری و تقریری مقابلے اور افسانہ نویسی وغیرہ کے پروگرام منعقد کریں اور لٹریچر سے متعلق لکچرس منعقد کرتے ہوئے نوجوانوں کو شعر و ادب کی طرف راغب کریں یہ چیز خود ان کی تسکین کا بھی باعث ہوگی ۔۔

 

مشاعرہ کا آغاز ٹھیک ساڑھے نو بجے شب حافظ ابو عامر کی قرات کلام پاک اورعبدالقدیر عزم کی نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ ابتدا میں ناظم مشاعرہ نے میزبان شعراء کو آواز دی جن میں, وحید حیدری, قمرالدین بُخاری , مختار حسین راوی اور عبدالقدیر عزم, محمد معز الدین شامل ہیں اس کے بعد مہمان شعراء نے محفل میں خوب رنگ جمایا عبدلرا فع التمش ,امجد تحریم, رفیق جگر,فیاض علی سکندر,منیر ساخر,سعداللہ خان سبیل , خواجہ مصیح الدین نبیل اور صدر مشاعرہ شعیب الحق طالب کے علاوہ طنز و مزاح کے ممتاز شاعر لطیف الدین لطیف نے اپنے کلام سے محفل کو زعفران زار بنادیا۔ مشاعرہ کا اختتام مختار حسین راوی کے شکریہ پر ہوا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button