جرائم و حادثات

کرناٹک۔قتل کے بعد بیٹے نے کردئیے باپ کی نعش کے 32 ٹکڑے

بنگلور: ریاست کرناٹک کے باگل کوٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک درندہ صفت بیٹے نے اپنے باپ کا قتل کرنےکے بعد نعش کے 32 ٹکڑے کردئیے۔ وٹھلا نامی 20 سالہ نوجوان اپنے باپ پرشو رام کے ساتھ رہتا تھا۔ نوجوان کی ماں اوربھائی پہلے ہی پرشو رام کو چھوڑ کرچلے گئے۔ شراب لی لت کا شکارپرشورام اپنے بیٹے کو پریشان کیا کرتا تھا۔ 6 ڈسمبرکو باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا، برہم بیٹے نے آہنی سلاخ سے حملہ کرکے اپنے باپ کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے نعش کے 32 ٹکڑے کرکے ان ٹکڑوں کو کھیت میں واقع کنویں میں پھینک دئیے۔ پرشو رام کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کی جانچ کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا کہ بیٹے نے ہی باپ کا قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button