نیشنل

خالصتانی علحیدگی پسند لیڈر امرت پال سنگھ گرفتار _ شیر کی طرح خودسپردگی اختیار کرنے والدین کا دعوٰی

نئی دہلی _ 23 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) خالصتانی علحیدگی پسند لیڈر و وارث پنجاب دے تنظیم کے لیڈر امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے آج صبح تقریباً 6:45 بجے پنجاب کے موگا ضلع کے روڈے گاؤں کے ایک گرودوارے سے گرفتار کیا ہے پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کی اطلاع کے مطابق پولیس ٹیم نے امرت پال کو گھیر لیا تھا اور اس کے پاس فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔پولیس عہدیدار نے کہا کہ امرتپال سنگھ کو قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت آسام کے ڈبرو گڑھ جیل بھیجا گیا ہے جہاں اس سے تفصیلی طور سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ امرت پال کی گرفتاری کے پیش نظر انہوں نے تمام لوگوں سے امن اور سلامتی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کسی قسم کی جعلی خبریں نہ بنانے کی اپیل کی۔ خالصتانی لیڈ امرت پال قتل کی کوشش، قانون نافذ کرنے میں رکاوٹ ڈالنے اور بدامنی پیدا کرنے سمیت کئی الزامات میں مطلوب تھا۔

 

اسی دوران امرت پال سنگھ کی ماں بلویندر کور نے اپنے بیٹے کی گرفتاری پر کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ اس نے ایک ‘یودھا’ کی طرح خود سپردگی کی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قانونی جنگ لڑیں گی اور جلد ہی ان سے ملاقات کریں گی

 

۔دریں اثنا امرت پال سنگھ کے والد ترسیم سنگھ نے کہا کہ ہمیں ٹی وی کے ذریعہ معلوم ہوا کہ امرت پال نے خود کو پولیس کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر خودسپردگی کرنے کی بات ہوتی تو یہاں بھی ہو سکتی تھی، لیکن جو ڈرامہ ہونا تھا وہ ہو گیا۔ ہمیں اس بات پر فخر محسوس ہورہا ہے کہ اس نے ایک سکھ کے طور پر خودسپردگی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقدمہ لڑیں گے کیونکہ وہ سماج کیلئے کام کر رہا تھا، وہ منشیات کے خلاف کام کر رہا تھا، وہ لوگوں کو بچانے کا کام کر رہا تھا، جو نوجوانوں کو بچا رہا تھا حکومت اس کو بدنام کر رہی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button