مبارکباد

نارائن پیٹ کی طالبہ شیخ عائشہ امیہا ایمسیٹ امتحان میں ضلع بھر میں سرفہرست

نارائن پیٹ: 13 اگسٹ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی طالبہ شیخ عاٸشہ امیہا بنت شیخ ملنگ نے ایمسیٹ امتحان میں نارائن پیٹ ضلع بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ایس وی ایس جونیر کالج ناراٸن پیٹ کی طالبہ نے ایمسیٹ میں 6ہزار واں رینک حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں سرفہرست رہی۔ جنھیں سرکاری اگریکلچرل کورس میں فری سیٹ حاصل ہوگی۔اس موقع پر ناراٸن پیٹ ضلع کے سیاسی سماجی مذہبی قاٸدین کے علاوہ یس وی یس جونیر کالج نارائن پیٹ کی پرنسپل و لیکچررس نے عائشہ کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button