جنرل نیوز

تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کی ہیٹرک یقینی _ محمد یوسف پٹیل بی آرایس جنرل سیکرٹری کوہیر منڈل

ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں محمد یوسف پٹیل بی آر ایس پارٹی جنرل سیکرٹری کوہیر منڈل نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ آئندہ ریاست تلنگانہ میں بی۔ آر۔ ایس پارٹی اپنی ہیٹرک طے کرے گی۔ اور کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں حکومت تشکیل دے گی۔

کیونکہ ریاست تلنگانہ میں روبہ عمل اسکیمات سارے ملک کے لیے مثالی ثابت ہورہی ہے۔ اور ملک کے دیگر ریاستوں کی عوام چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو سےرابطہ قائم کرتے ہوۓ جوق در جوق بی۔ آر۔ ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ جس سے مرکز کی بی۔جے۔ پی حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو کر، بی۔ آر۔ ایس قائدین کے خلاف ای ڈی و ائی ٹی کا بے جااستعمال کرتے ہوئے ہراساں کر رہی ہے۔ بی۔ جے ۔ پی کے اس حربے سے ملک کی عوام واقف ہے اور آئندہ انتخابات میں ضرور بی۔ جے۔ پی مر کزی حکومت کو بیدخل کرتے ہوۓ۔ بی۔ آر۔ ایس پارٹی کو متبادل کے طور پر اقتدار فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button