جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھیانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زندہ جل گئے _ مرنے والوں میں 6 سالہ بچہ بھی شامل

حیدرآباد _ 16 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کے کشائی گوڈا پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اتوار کے اولین وقت آگ لگنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ کشائی گوڈا پوچما مندر کے قریب واقع  آدتیہ ٹمبر ڈپو میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زندہ جل گئے ۔ آگ لگنے سے 35 سالہ  نریش، 28 سالہ سوما اور ان کا چھ سالہ بیٹا جسونت کی موت ہو گئی۔

 

شدید آگ کے باعث آگ تیزی سے ٹمبر ڈپو کے ساتھ والی کمرشل عمارت تک پھیل گئی۔ ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تینوں کی موت کثیف  دھواں میں سانس لینے میں دشواری کے باعث  دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ زبردست آگ ٹمبر ڈپو کے ساتھ والے گھروں میں پھیل گئی۔

فائر عملہ نے بتایا کہ انہیں 16 اپریل کی صبح 3:30 بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ معاملہ کا علم ہوتے ہی کشائی گوڈا اے سی پی اور ملکاجگیری ڈی سی پی موقع پر پہنچے۔ آگ سے مرنے والے تین افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سکندرآباد گاندھی مردہ خانہ منتقل کیا۔ مرنے والوں کا تعلق نلگنڈہ ضلع سے بتایا گیا ہے

 

پتہ چلا کہ آبادی میں لکڑی کا ڈپو چل رہا تھا۔ آدتیہ ٹمبر ڈپو کے منیجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فی الحال اس سے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔  مین  سڑک پر رہائشی اپارٹمنٹس کے بیچ میں یہ  لکڑی کا ڈپو ہے۔

 

حادثے کا علم ہوتے ہی بی وزیر داخلہ محمود علی  موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس حکام سے حادثے کے بارے میں دریافت کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔بی آر ایس کے رکن اسمبلی بیٹی سبھاش ریڈی موقع پر پہنچ گئے۔اور عہدیداروں سے بات کی اور تفصیلات حاصل کیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button