مضامین

آٶ آپس میں بانٹیں خوشی عید کی

                 (نظم)
ہر برس جو چمک ہوتی تھی عید کی
کاش ابکے بھی ضو ہو وہی عید کی
دُھن  میں  ہے آدمی  آدمی عید کی
ہرطرف  رقصاں ہے  زندگی  عیدکی
چاندوسورج نےغنچوں نےاور پھولوں نے
سب  نے  ہی تہنیت  ہم  کو  دی عید کی
کس  قدر پُر تکلف ہے آمد خدا
لطف میں تیری بخشی ہوئی عید کی
جس کا شدت سے کرتے تھے ہم انتظار
آگئی  آگئی  وہ  گھڑ ی عید  کی
دل سے دل بھی ملیں اِن گَلوں کی طرح
کا ش کہ لاج رکھ لیں سبھی عید کی
جب  وہ  آکر  ہمارے  گلے لگ گئے
ہو گٸی پھر خوشی دو گنی عید کی
دشمنوں کو بھی بڑھ کر لگاٶ گلے
کہ روایت ہے بس اک یہی عید کی
میرے گھر آج تشریف لاٸے ہیں وہ
بڑھ گٸی اور بھی دلکشی عید کی
کوئی محروم رہنے نہ پاٸے ”ذکی“
آٶ آپس میں بانٹیں خوشی عید کی
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی
       یوپی۔بھارت

متعلقہ خبریں

Back to top button