مضامین

نواسہ شیخ الاسلام مفتی سلمان منصورپوری کی شہر نظام آباد آمد۔۔۔۔۔ تعارف علمی خدمات اور مناصب

رشحات قلم

عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیت علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نظام آباد. تلنگانہ

9505057866

سب سے پہلے بطوراطلاع عرض کردوں کہ 2/جون بروز جمعہ شہرنظام آباد میں مفتی سلمان منصورپوری صاحب مدظلہ العالی کی تشریف آوری ہورہی ہے جہاں وہ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں نمازجمعہ سے قبل اصلاحی خطاب فرمائیں گے اسی دن بعد نماز عشاء شہرکے مرکزی مدرسہ ادارہ مظہرالعلوم ٹرسٹ کے سالانہ جلسہ سے خطاب فرماکر اس سال تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے دس خوش نصیب طلباء کرام کو قرآن کریم کا آخری رکوع پڑھاکر دعاء فرمائیں گے تمام مسلمانان ضلع نظام آباد سے شرکت اوراستفادہ کی اپیل ہے اللہ پاک اس ادارہ اوراسکی عظیم دینی ملی اصلاحی وقرآنی خدمات کو شرف قبولیت بخشے حضرات علماء کرام واکابرین ملت اسلامیہ کی آمدکو پورے علاقہ کے لےء انقلاب کاذریعہ بناے اورہم سب کو توفیق قدردانی نصیب فرماے ۔۔۔۔آمین

 

یہ بات مسلم ہیکہ جب کسی شخصیت کاصحیح تعارف سامنے ہوں تو ان سے استفادہ سہل اورآسان ہوگا اوراک قلبی تعلق وربط کا ذوق وشوق پیداہوگا بریں وجہ راقم الحروف نے سوچاکہ مفتی صاحب قبلہ کا مختصرتعارف قلمبند کیا جاے تاکہ آپ کی آمد سے قبل مسلمانان نظام آباد واقف ہوجائیں کہ کس شخصیت کی آمد آمد ہورہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

 

آپ کانام نامی اسم گرامی حضرت مولانامفتی سید محمد سلمان منصورپوری ضلع مظفرنگر یوپی سادات منصورپورکے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے والد ماجد استاذ الاساتذہ حضرت مولاناقاری سید محمد عثمان منصورپوری رحمة اللہ علیہ ہیں جو بلند پایہ عالم دین انتہای متواضع وسنجیدہ جید عالم دین اخلاص ووفاکے پیکرمجسم دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم وشیخ الحدیث ہیں سال گذشتہ اپنی عمر گذارکر جواررحمت میں جا پہونچے ہیں اللہ پاک غریق رحمت فرماے اپنا قرب خاص نصیب فرماے ۔آپ کی والدہ ماجدہ شیخ الاسلام حسین احمد مدنی نوراللہ مرقدہ کی منجھلی صاحبزادی ہیں گویا والد اور والدہ دونوں جانب سے انتہای صالحیت وصلاحیت تقوی وطہارت والے پاکیزہ صفات وستودہ عادات کے مالک والدین سے نسبت آپ کو حاصل ہیں تو آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ تقوی کے کس معیار پر اللہ تعالی نے آپ کو فائز فرمایا آج پوری دنیا آپ کے علوم ومعارف سے استفادہ کررہی ہے اوران شاء اللہ تادم حیات کرتی رہیں گی ۔۔

 

 

آپ کی ولادت 11/فبروری 1967کو علمی سرزمین دیوبند پر ہوی ابتدای تعلیم آپ نے جامعہ قاسمیہ مرادآباد سے حاصل کی اس کے بعد باضابطہ داخلہ لے کر جامع مسجد امروہہ میں گیارہ سال تک قیام کیا جس کے دوران آپ نے حفظ قرآن مجید ابتدای نحووصرف کی کتابیں پڑھیں اوردرجہ چہارم تک درس نظامی کی کتب پرمکمل عبورحاصل کرلیا ۔۔۔سن 1402ہجری میں اپنی علمی تشنگی کو بجھانے کی غرض سے مادرعلمی دارالعلوم دیوبند کی روحانی فضاؤں کے مکین بنے اورسال چہارم تادورہ حدیث شریف مکمل کیاسن 1407میں درس نظامی سے فراغت حاصل کی ۔1408میں تکمیل افتاء اورمعین مدرس کی حیثیت سے گذرا بہ توفیق الہی اسی سال آپ نے حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی

 

 

1408 تا1410دوسال تک اساتہ کرام کی نگرانی میں آپ نے تدریب الافتاء کے شعبہ میں رہ کر فتوی نویسی کی مشق فرمای اوراسی سال سے مدرسہ قاسمیہ شاہی مرادآباد میں خدمت تدریس وافتاء پرمامورہوے ساتھ ہی ساتھ ترتیب فتاوی ترتیب تاریخ شاہی اورماہنامہ نداے شاہی کی ذمہ داری بھی بحسن وخوبی سمبھالتے ہوے اس حوالہ سے عوام وخواص کی علمی خدمات انجام دیں طحاوی شریف موطا امام مالک اورہدایہ جلد ثالت کے علاوہ تکمیل افتاء کی دواہم اوربنیادی کتابیں رسم المفتی اوردرمختار آپ کے متعلق تھیں ان تین سالوں میں آپ الحمد سینکڑوں فتاوی لکھ چکے تھے

 

ہنوز عالم اسلام آپ کے علمی کارناموں سے مستفید ہورہاہے تاحال چھوٹی بڑی سینکڑوں کتابیں بھی آپ کی منظر عام پر آکر قبولیت عامہ حاصل کرچکی ہیں جن بطورخاص فقہی مسائل پر مشتمل کتاب المسائل اورکتاب النوازل تو انتہای شاندار انداز میں آپ نے تحریرفرمای جو علماء وائمہ کرام کے نادرتحفہ سمجھی جاتی ہیں

 

علاوہ ازیں آپ مرکزی جمعیة علماء کے اراکین عاملہ بھی ہیں جہاں سے عوام الناس آپ کی تقاریروتحاریر سے فائدہ اٹھارہی ہے وہیں آپ نداے شاہی کے ادارتی صفحات سے فیض پہونچانے میں مصروف عمل ہیں بڑی خوشی مسرت کے ساتھ یہ بات بھی لکھ دوں کہ گذشتہ دارلعلوم دیوبند میں آپ کابحیثیت استاذتقرر بھی عمل میں آیا اورآپ اپنے اسفار کے ساتھ ساتھ درس وتدریس کے مشغلہ کو تھامے ہوے ہیں اسی طرح آپ دینی تعلیمی بورڈ کے معتمدعمومی بھی ہیں

 

رب کائنات آپ کی ان ہمہ جہات خدمات جلیلہ کو قبول فرماے آمین

بہرکیف

 

والدماجد کی بے مثال تربیت اوروالدہ ماجدہ کی نیم شبی دعاؤں فداے ملت مولانااسعدمدنی کی توجہات مفتی محمودالحسن گنگوہی کی توجہات عالیہ اوراکابرین ملت اسلامیہ نظروں میں پل بڑھ کر آفاق وانفس کی دنیا میں نیک نامی سے یادکی جانی والی شخصیت کانام ہے مفتی سلمان منصورپوری

اللہ پاک آپ کی آمد کو بے انتہاء قبول فرماے

متعلقہ خبریں

Back to top button