جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں سڑک حادثہ ، تین نابالغ لڑکوں کی موت _ مرنے والوں میں معین خان بھی شامل

جگتیال _ 4 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابابالغ  لڑکوں کی موت ہوگئی ۔ جگتیال کے کوناپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابالغ لڑکے ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں معین خان بھی شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق بھیمارم منڈل مستقر کے رہنے والا 18سالہ محمد معین خان، راگوجی پیٹ کے رہنے والا 17سالہ جی ابھیشیک اور میڈپلی  کے رہنے والا 15سالہ بی وی سندیش، ایک تقریب میں کیٹرنگ کا کام کرنے کے لئے ملیال منڈل گئے ہوئے تھے۔

 

واپسی کے دوران شام میں ان تینوں کی بائیکس کو ڈی سی ایم ویان نے ٹکر دے دی ۔شدید طورپر زخمی نوجوانوں کو مقامی افراد نے علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاجہاں علاج کے دوران معین خان اور ابھشیک کی موت ہوگئی۔ورون کی حالت کے تشویشناک ہونے پر اس کو بہتر علاج کے لئے کریم نگر کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں اس کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button