جرائم و حادثات

ٹماٹر کےلوڈ سے لدا ٹرک حادثہ کا شکار ۔ لوٹ مار روکنے کیلئے پولیس تعینات۔ عادل آباد میں واقعہ

عادل آباد:ایک غیر معمولی واقعہ میں حادثہ کےبعد پولیس کو ٹماٹروں سے بھرے ٹرک کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فراہم کرنی پڑی تاکہ ٹماٹروں کی چوری کو روکا جا سکے۔ تفصیلات کےمطابق ایک لاری  حیدرآباد ناگپور قومی شاہراہ 44 پر ریاست تلنگانہ میں عادل آباد کے مضافات میں ماوالا منڈل کے قریب ہفتہ کو الٹ گئی۔

 

 

ماوالا پولیس  اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کی گشتی ٹیم کو مقام حادت پر تعینات کیا گیا تاکہ لوگوں کو ٹماٹر لے جانے سے روکا جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹماٹروں کا لوڈ لاری سے شام تک خالی کر دیا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاری میں ٹماٹر کرناٹک کے کولار سے نئی دہلی لےجائے جارہے تھے۔

 

ٹرک کے ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی 638 کریٹوں میں 18 ٹن ٹماٹر لے جائےجارہے تھے جس کی قیمت تقریباً 22 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔اس وقت دہلی میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے دہلی کے تاجر جنوبی ہندوستان سے ٹماٹر درآمد کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button