نیشنل

ریاست بہار میں مجلس‌ کے‌ لیڈر عبدالسلام کا فائرنگ کرکے قتل

نئی دہلی: ریاست بہار میں مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر عبدالسلام کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ پیر کو بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیش آیا۔ عبدالسلام جو 2022 میں گوپال گنج ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار تھے انھیں فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

 

یہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے جس میں بہار میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔صدرمجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ان کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہارکیا انھوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ گوپال گنج ضمنی انتخاب میں ریاستی سکریٹری عبدالسلام اسلم مکھیا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

اللہ سے دعا ہے کہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پچھلے سال دسمبر میں ہمارے ضلع سیوان کے صدر عارف جمال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ صدرمجلس نے چیف منسٹربہار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی بچاؤ، کھیلوں کے مقابلہ سے وقت ملے تو کچھ کام بھی کرو؟ صرف ہمارے لیڈر ہی کیوں نشانے پر ہیں؟ کیا ان کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button