تلنگانہ

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مسلمان بچوں کے ایمان وعقیدہ کا تحفظ ہے _ مسجد اسلامیہ نظام آباد میں جلسہ سے مولانا غلام رسول قاسمی کا خطاب

نظام آباد 12/دسمبر (اردو لیکس)المکتب الاسلامی مسجد اسلامیہ محلہ حطائ میں منعقدہ انعامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام رسول قاسمی صاحب امام وخطیب مسجد یوسفیہ محلہ حطائ نے کہا کہ یہاں منظم مکتب اورتعلیم نیز اساتذہ اور مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی کی محنت کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی عرصہ دراز سے اس طرح کےمکاتب دیکھنے کی محلہ والوں کو خواہش تھی جو الحمدللہ آج پوری ہورہی ہے

 

مولانا نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہمارے نونہالوں کے ایمان وعقائد کاتحفظ ہے ان مکاتب میں نورانی قاعدہ قران مجید کے علاوہ ابتدای بنیادی عقائد وعبادات سے طلباء وطالبات کو واقف کرایا جاتا ہے اوریہی حقیقت میں دین اسلام اورمسلمانوں کی خدمت ہے اس موقع پر الماس خان مالک ہوٹل پیرڈائز نے خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم اس مکتب اوردیگر دینی مکاتب کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور ترقیات کے لیے دعاگوہیں امام وخطیب مسجد اسلامیہ مولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی صاحب ہمارے لےء ایک نعمت سے کم نہیں ہے

 

نائب صدر مسجد اسلامیہ محمد یوسف مالک آرزو جویلرس نے کہا کہ الحمدللہ علماء کرام اورامام صاحب کی محنتوں کو دیکھ کر طبعی خوشی ہوی مکاتب کے حوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ آج سے سات سال قبل 2017میں چند نوجوان علماء کی جانب سے عزم کیا گیا تھا کہ شہر کے ہرمحلہ میں ایک مضبوط منظم مکتب کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے لئے مولانا ابرار قاسمی مفتی عبد المبین قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی مفتی سہیل قاسمی ودیگر مستند ومقامی علماء کرام نے کوششوں کا اغاز کردیا ہے گوتم نگر یلمہ گٹہ محلہ حطائ کے ان مقامات پر مستقل یہ مکا تب کام کررہے ہیں

 

جس سے تاحال سینکڑوں طلباء وطالبات نے قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھ لیا فی الحال 12 ذمہ داران اس مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور 170 طلباء کو علم دین سے واقف کراتے ہوے ان کے دین وایمان اورعقائد کے تحفظ کے حوالہ سے محنت کررہے ہیں ان علماء کرام نے ارادہ ظاہر کیا کہ اگر معاونین کا مخلصانہ تعاون حاصل رہا تو گلی گلی اس طرح کے مکاتب کی بنیادڈالی جاے گی پروگرام کا آغاز طلباء کرام کی تلاوت سے ہوا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عقائد کوئز مقابلہ میں اول دوم پوزیشن حاصل کرنے والے کل 23طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا

 

اس موقع پرمفتی عبد المبین قاسمی امام وخطیب مسجد فرحت النساء مولانا ارشد علی قاسمی امام وخطیب مسجد حمیدہ مولانا ابرار قاسمی امام وخطیب مسجد عبداللہ مصباح مفتی سہیل قاسمی امام وخطیب مسجد نور مولانا مجاہد قاسمی مظہر احمد حافظ محمد محسن حافظ عبدالملک حافظ مجیب محمد عمران عبدالنعیم ساجد بھای محمد رفیق کے علاؤہ دیگر اہلیان محلہ شریک رہے محمد یونس عمران شریف عبدالقدیر ودیگر ذمہ داران نے انتظامات میں حصہ لیا تمام ذمہ داران نے حافظ راشد استاد مکتب ہذا کی خدمات کو سراہا

متعلقہ خبریں

Back to top button