جنرل نیوز

مقامی مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں ملعون کی گرفتاری پر اظہاراطمینان ـ مولانا جعفر پاشاہ کا بیان

حیدرآباد25- اگست(پریس نوٹ) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے 26- اگست کو اپنے اپنے علاقوں کی ہی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل کی انہوں نےگوشہ محل حلقہ کے ملعون رکن اسمبلی کی گرفتاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے غیور وباھمت نوجوانوں نے اپنے بھر پُور وپُر امن احتجاج کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ چاہے کسی بھی مرتبہ کا کوئی فرد ہو وہ اگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستا خی وبدتمیزی کرتا ہے تو یہ بات مسلمانوں کے لئیے ہر گز ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی مولانا جعفر پاشاہ نے مزید کہا کہ اب جبکہ قانون کے مطابق ملعون ملزم سے نمٹا جارہا ہے ہمیں بھی چاہئیے کہ کوئی احتجاج نہ خود کریں اور نہ ہی کسی بے سمت احتجاج کا حصہ بنیں مولانا نے توقع ظاہر کی کہ تلنگانہ حکومت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ملعون رکن اسمبلی سے مکمل وبھر پور انداز سے نمٹے گی مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ وقت اور حکمت کا تقاضہ یہ ہے کہ 26- اگست کو تمام مسلمان بالخصوص حیدرآباد کے مسلم نوجوان اور بُزرگ اصحاب اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button