جنرل نیوز

محمد عبدالحی جاوید جماعت اسلامی پداپلی کے دوبارہ امیر مقامی منتخب 

پداپلی _ جماعت اسلامی پداپلی کے امیر مقامی 2023 تا 2025 میقات کے لیے انتخابات۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پداپلی کے انتخابات ارکان و ذمہ داران اور مجلس نمائندگان جماعت اسلامی پدا پلی کے درمیان منعقد ہوئے ہیں جس میں محمد عبد الحی جاوید کو متفقہ طور پر دوسری مرتبہ اگلی میقات 2023 تا 2025 کے لیے امیر مقامی منتخب کیا گیا ہے۔ عبدالحی جاوید کو جماعت اسلامی پداپلی کے لیے بہترین کارکردگی اور ملی و سماجی خدمات کی بنیاد پر دوبارہ امیر مقامی منتخب کیا ہے۔اس موقعہ پر عبدالحی جاوید نے کہا کہ انشاءاللہ اس اہم ذمہ داری کو مزید پہلے سے بہتر ادا کرتے ہوئے دین کی سربلندی و ملّی و سماجی خدمات کو بہتر طریقہ پر انجام دینے کا عہد کیا ہے۔اس موقعہ پر آپ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button