جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ دو نوجوانوں کی موت، ایک شدید زخمی

نظام آباد _ 17 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے پوتنگل منڈل مستقر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی ایس آئی مچیندر کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق، کاماریڈی ضلع کے مدنور منڈل کے ملارام گاؤں کے تین نوجوان جبار (32)، دنیش (24) اور سائی گونڈا (28) موٹر سائیکل پر بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے پوتنگل سے کوٹاگری کی طرف آرہی ٹریکٹر سے ٹکرا کر گر پڑے اس دوران بودھن ڈپو کی بس نے ان تینوں کو کچل دیا۔

 

جس کے نتیجے میں بائک پر سفر کر رہے تین میں سے دو  کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔اور نوجوان سائی گنڈا  شدید زخمی ہوگیا ۔اسے  تشویشناک حالت میں  مقامی لوگوں نے 108 ایمبولنس کے ذریعہ فوری طور پر بودھن سرکاری اسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button