نیشنل

جھارکھنڈ: اسکول ٹفن میں گوشت لے جانے پر لگی پابندی

نئی دہلی: ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور میں واقع سرکاری اورخانگی اسکولس میں گوشت کے پکوان پر پابندی لگادی گئی ہے یعنی کہ اب بچے ٹفن میں نان ویج نہیں لے جاسکیں گے۔ اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس میں زیرتعلیم بچے اب ٹفن میں ’نان ویج‘ یعنی گوشت کے پکوان نہیں لے جا سکیں گے۔

 

 

ذرائع کے مطابق چند دن قبل شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں چوتھی جماعت کی طالبہ نے ٹفن اپنی دوست کے ساتھ شیئر کیا تھا، چونکہ وہ طالبہ اور اس کے گھر والے ساون کے مہینہ میں نان ویج نہیں کھاتے ہیں انھوں نے نان ویج کھلانے پراعتراض کیا تھا، ساتھ نان ویج نہ کھانے والی طالبہ کے گھروالوں نے اسکولس انتظامیہ سے نان ویج کھلانے والی بچی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اپنی بچی کو اسکول سے نکال لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button