تلنگانہ

حیدرآبادی طالب علم محمد عبدالحئی پاشاہ کی ریاض میں موت

جدہ، 12 جولائی ( عرفان محمد) ایک حیدرآبادی طالب علم مشتبہ بخار کی وجہ سے ریاض کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا اور اسے چہارشنبہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق، 16 سالہ محمد عبدالحئی پاشاہ ریاض کے انڈین انٹرنیشنل اسکول میں گیارہویں کا طالب علم گزشتہ منگل کو مشتبہ بخار میں مبتلا  ہوگیا تھا اور اسے جمعہ کو مقامی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوران علاج موت ہوگئی۔

 

مرحوم پاشاہ اسکول کی کرکٹ ٹیم کے ایک فعال کھلاڑی اور طلباء میں سرگرم تھے۔ان کے والد محمد عبدالغفار حیدرآباد کے یاقوت پورہ کے رہنے والے ہیں اور کافی عرصے سے ریاض میں مقیم ہیں۔

 

سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حیدرآبادی طالب علم کی یہ چوتھی موت ہے، اس سے قبل الخبر میں سڑک حادثے میں 3 طلبہ کی موت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button