جنرل نیوز

محبوب نگر میں الفیض ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گاندھی جنتی کے موقع پر مریضوں میں پھل کی تقسیم

محبوب نگر  الفیض ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گاندھی جی کی یوم پیدائش منائی گئی اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے غریب عوام میں میوا بریڈ تقسیم کی گئی اس مبارک موقع پر ہماری عوامی خدمات کے 26 سال مکمل ہوکر 27 سال میں قدم رکھا جارہا ہے صدر سوسائٹی جہانگیر بابا نے 2 اکٹوبر 1997 سے عوامی خدمات کا آغاز کیا تھا بلا مزہب چھبیس سالہ خدمات جاری ہے اور اگے اور خدمات جاری رکھنے پر عزم طریقہ سے اگے جانے کا ارادہ رکھتے ہوئے

جہانگیر بابا نے گاندھی جی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گاندھی جی کی نے نہ صرف برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے میں مدد کی بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کے احترام کا سبق بھی دیا۔مہاتما گاندھی نے ایک ترقی یافتہ اور صاف ستھرے ملک کا خواب دیکھا تھا اور. تمام عظیم مذاہب بنیادی طور پر برابر ہیں

 

اور ان کے لیے یکساں احترام اور رواداری ہونی چاہیے۔ مذہب پر گاندھی جی کے خیالات اور سیکولر اصول کے طور پر دوسرے مذاہب کے بارے میں ان کا نقطہ نظر پوری دنیا کے لیے قابل تقلیدہے اج ملک کو سبھی عوام گاندھی جی اصولوں پر چلتے ہیں تو وہ دن دور نہیں ملک ساری دنیا میں پہلا مقام حاصل کرے گا اس موقع پر سوسائٹی سیکرٹری محمد یعقوب، شیخ محمود، جواد علی اور دیگر،،

متعلقہ خبریں

Back to top button