جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ ۔ دو بائیک کے تصادم سے 4 افراد کی موت

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ہوگئی۔ اتوار کو ضلع کے تامسی منڈل کے حسنا پور کے  قریب بین ریاستی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت ہو گئی۔بتایا جارہا ہے کہ یہ جان لیوا سڑک حادثہ عادل آباد سے مہاراشٹر کی طرف جانے والی دو بائیک کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔باقی دو زخمیوں کو عادل آباد رمس ہاسپٹل بغرض علاج منتقل کیا گیا۔مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات اور حادثے کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button