جنرل نیوز

خانہ پور کے منصف ٹی وی صحافی شیخ پرویز کو آفتاب صحافت ایوارڈ   

خانہ پور: ضلع نرمل کےخانہ پور کے نوجوان منصف ٹی وی صحافی شیخ پرویز کو آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹرا کے بیانر تلے ناندیڑ کے ایک فنکشن ہال میں مرکزی جلسہ سیرت النبی مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والے احباب کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر شیخ پرویز کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں آفتاب صحافت ایوارڈ وتوصیفی سند ‘ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی، سینئر ایڈوکیٹ ناندیڑ عبدالرحمن صدیقی, اسحاق احمد خالد آرگنائزر خادمین امت ضلع نرمل۔سید معین ریاستی سنیر قائد ناندیڑ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا ۔ شیخ پرویز کو ایوارڈ حاصل ہونے پر خانہ پور ,نرمل کے سینئر صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات دوست و احباب اور رشتہ دروں نے خوب دعاؤں سے نوازا اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button