تلنگانہ

نظام آباد کے فارسٹ ٹریک اسپشل کورٹ آفس اسٹاف کے لئے 12 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب_ 31 اکٹوبر آخری تاریخ

فارسٹ ٹریک اسپشل کورٹ نظام آباد آفس اسٹاف کے لئے ( 12) مختلف زمروں کی جائیدادوں پر کنٹریکٹ بنیادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب31 اکٹوبر آخری تاریخ مقرر

 

نظام آباد 20/اکٹوبر (اردو لیکس) فارسٹ ٹریک اسپشل کورٹ (پاسکو) نظام آباد ریاست تلنگانہ میں کنٹریکٹ بنیادوں پر مختلف زمروں کی (12)جائیدادوں پر اہلیت رکھنے والے امیدوارں سے راست طور پر درخواستیں مطلوب ہیں  ان جائیدادوں کے لیے صرف ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہیں جن جائیدادوں پر تقررات عمل میں تقررات لائے جارہے ہیں ان میں سپرینٹنڈنٹ (ہیڈ کلرک) ایک ، سنئیر اسٹنٹ ایک، اسیٹنو گرافر ایک ،سنئیر اسٹنٹ دو ،ٹاپیسٹ دو ، ڈرائیور ایک اور چار آفس سب ارڈنیٹ شامل ہیں جبکہ امیدوار وں کی تعلیمی قابلیت زمروں کے لحاظ سے ساتویں جماعت کامیاب ،میٹرک کامیاب ،بچلرس ڈگری کے ساتھ موٹر وہیکل ڈرائیور نگ لائسنس ،شارٹ ہینڈ،
ٹائپ رائٹنگ ہائر گریڈ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اس کے علاوہ امیدوارں کی عمر یکم جولائی 2022کو 18سال تا 34سال کے درمیان کے ہونا چاہیے

 

درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31اکٹوبر مقرر کی گئی ہے امیدوار اپنی درخواست ڈاک یا کوریئر کے ذریعہ ڈسرکٹ پرنسپال اینڈ سیشن جج نظام آباد کے نام ارسال کرسکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ
https://districts.ecourts.gov.in
پر ملاحظہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button