جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ نلگنڈہ ضلع میں دو طالبات کی اجتماعی خودکشی۔ تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر انتہائی اقدام!

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ڈگری میں زیر تعلیم دو طالبات نے اجتماعی طور پر خودکشی کر لی۔ ڈگری سال دوم میں زیر تعلیم دونوں لڑکیوں نے کل راجیو پارک میں کیڑے مار دواپی لی تھی۔

 

 

انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان دونوں کی موت ہو گئی۔ دونوں لڑکیوں کی موت پر کئی طرح کے شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

 

 

ضلع نلگنڈہ نارکٹ پلی منڈل کے ایک موضع سے تعلق رکھنے والی منیشا اور نکلا پلی کی شیوانی ہاسٹل میں رہتے ہوئے نلگنڈہ ویمنس ڈگری کالج میں زیر تعلیم تھے۔ چھٹیوں میں وہ اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور منگل کے دن امتحان لکھنے کے لیے کالج روانہ ہوئے۔

 

 

انہوں نے کالج کے عقبی حصے میں واقع راجیو پارک میں جا کر جراثیم کش دوا پی لی۔پولیس نے لڑکیوں کے سیل فونس لے کر جانچ کے لیے ایف ایس ایل لیاب کو روانہ کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکیوں کی جانب سے واٹس ایپ پر ڈی پی کے طور پر رکھی گئی تصاویر کو بعض نوجوانوں کی جانب سے حاصل کرتے ہوئے

 

 

ان تصاویر کو چھیڑ چھاڑ کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے اور دھمکی دینے پر یہ انتہائی اقدام کیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button